مشرقی چین میں موسلا دھار بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ

تیز ہوا ؤں کے باعث بوہائی بندرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ٗ ریسکیو اہلکار ہائی الرٹ صوبے کے بڑے شہر جئے نان، بنزو اور ڈینزو میں درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے ٗمحکمہ موسمیات

منگل 15 اکتوبر 2013 14:13

بیجنگ (۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) مشرقی چین میں موسلا دھار بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی صوبے میں شین ڈونگ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا تیز ہوا ؤں کے باعث بوہائی بندرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک شدید ٹھنڈ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ صوبے کے بڑے شہر جئے نان، بنزو اور ڈینزو میں درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :