دمشق ٗ مسلح افراد کے طرف سے اغواء کے جانے والے سات امدادی کارکنوں میں سے تین کو رہا کر دیا گیا

ہم مشکل میں گھری شامی آبادی کے لیے مکمل تعاون کے لیے پر عزم ہیں ٗ ترجمان آئی سی آر سی ہوان واٹسن ہمارا شام میں سرگرمیوں کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ٗ صورتحال کے بعد اپنے آپریشن پر نظر ثانی کررہے ہیں ٗ بیان

منگل 15 اکتوبر 2013 14:13

جنیوا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15 اکتوبر 2013) ریڈ کراس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلح افراد کے طرف سے اغواء کے جانے والے سات امدادی کارکنوں میں سے تین کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ہلال احمر کا کارکن بھی ان کے ساتھ ہے۔آئی سی آر سی کے ترجمان ہوان واٹسن نے بتایا کہ آئی سی آر سی کے تین کارکن اور شامی عرب ہلال احمر کے رضاکار کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ صحیح سلامت ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے تین ساتھیوں کے بارے میں مزید اطلاعات کا انتظار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ امدادی کارکنوں کے اغواء میں کون ملوث تھا۔کارکنوں کے قافلے کو اس وقت اغوائکیا گیا جب وہ شمال مغربی صوبے ادلیب سے طبی امداد کی فراہمی کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق واپس آ رہے تھے۔واٹسن نے سوئس پبلک ریڈیو کو بتایا کہ ہم مشکل میں گھری شامی آبادی کے لیے مکمل تعاون کے لیے پر عزم ہیں۔ ہمارا شام میں سرگرمیوں کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم اس صورتحال کے بعد ہم اپنے آپریشن پر نظر ثانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :