لیبیا سے تعلق رکھنے والے انس اللیبی کو نیویارک پہنچا دیا گیا ٗمقدمہ امریکہ میں چلے گا ٗمنگل کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ اللبی کو رواں ماہ کے آغاز میں امریکی کمانڈروں نے چھاپہ مار کر طرابلس سے گرفتار کر لیا تھا،رپورٹ۔ اللیبی کو بحری جہاز میں امریکہ لے جایا گیا،راستے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی ٗ امریکی حکام

منگل 15 اکتوبر 2013 14:06

نیویارک (۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) لیبیا سے تعلق رکھنے والے انس اللیبی کو نیویارک پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ انھیں اس ماہ کے آغاز میں امریکی کمانڈروں نے چھاپہ مار کر طرابلس سے گرفتار کر لیا تھا۔حکام کے مطابق اللیبی کو ایک بحری جہاز میں امریکہ لے جایا گیا اور راستے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

(جاری ہے)

انس اللیبی پر الزام ہے کہ وہ القاعدہ سے منسلک ہیں، اور 1998 میں مشرقی افریقہ میں امریکہ سفارت خانوں پر ہونیوالے حملوں میں ملوث ہیں۔

نیویارک کی گرینڈ جیوری نے 2000 میں اللیبی پر فرد جرم عائد کی تھی۔نیویارک کے ایک ضلعے کے اٹارنی پریت بھرارا نے ایک بیان میں کہا کہ اللیبی کو اس اختتامِ ہفتہ امریکہ منتقل کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ملزم کو منگل کے دن ایک عدالتی افسر کے سامنے پیش کیا جائیگا۔امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے پانچ اکتوبر کو اللیبی کی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللیبی ’قانونی اور جائز ہدف تھے

متعلقہ عنوان :