کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مسلح افراد نے تشدد کرکے نجی ٹی وی چینل کے ڈرائیور کو قتل کردیا

پیر 14 اکتوبر 2013 23:09

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مسلح افراد نے تشدد کرکے نجی ٹی وی چینل کے ڈرائیور کو قتل کردیا ۔پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب نجی ٹی و ی چینل کے ڈرائیور گل شیر خان کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے اس وقت قتل کردیا جب وہ عید شو کی ریکارڈنگ کے بعد واپس آرہے تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ مسلح افراد اسٹا ر لائن کوچ سے اترے اور نجی ٹی وی چینل کے ڈرائیور پر ڈنڈوں اور سریوں سے تشدد شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ،انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ملزمان نجی ٹی وی کی گاڑی کو بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹار لائن کوچ کے اڈے پر چھاپہ مارکر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث دیگر 8ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :