پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں ، ایشیائی ترقیاتی بینک ،ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 40 فیصد تک پہنچ جاتا ہے ، ترقی کی رفتار متاثر ہورہی ہے ، رپورٹ

پیر 14 اکتوبر 2013 23:09

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے ، اگر تمام بلز ادا ہو جائیں تب بھی پیداواری لاگت پوری نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں آمدنی قلیل ہونے کے باعث سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ، بجلی کی کمپنیوں کو مکمل ادائیگی نہیں کرپاتی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاکہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 40 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جس سے ترقی کی رفتار متاثر ہورہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو بجلی کے شعبے کے پرانے نظام کو تبدیل اور بہتر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے ترسیلی نقصانات کا مسئلہ حل نہیں ہورپارہا۔

متعلقہ عنوان :