خضدار ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک ایس ایچ او جاں بحق،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

پیر 14 اکتوبر 2013 23:09

خضدار(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک ایس ایچ او جاں بحق ہو گئے۔حکام کے مطابق ایس ایچ او وڈھ نثار احمد مینگل پیر کو پولیس اسٹیشن جا رہے تھے کہ ہسپتال روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

نثار احمد مینگل متعدد گولیاں لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :