سپریم کورٹ نے تھری جی ٹیکنالوجی لائسنس کیس کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی

پیر 14 اکتوبر 2013 23:08

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تھری جی ٹیکنالوجی لائسنس کیس کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کی بناء پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیر کے روز سماعت کی ، دوران عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل موجود نہیں ہیں لہٰذا کیس کی سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔