کوئٹہ سے مغوی ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو 27 روز بعد بازیاب نہیں کرایا جاسکا،مناف ترین کی بازیابی کے لئے حکومت اور انتظامیہ موثرا قدامات نہیں کررہی ہے ، ہڑتالی ڈاکٹروں کی گفتگو

پیر 14 اکتوبر 2013 23:08

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) کوئٹہ سے مغوی ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو 27 روز بعد بازیاب نہیں کرایا جاسکا ۔ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلا ف ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ چا ر گھنٹے کی علامتی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مناف ترین کی بازیابی کے لئے حکومت اور انتظامیہ موثرا قدامات نہیں کررہی ہے اور چار ہفتے گزر گئے تاہم ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا، ڈاکٹروں نے عدم بازیابی اور صوبے میں ڈاکٹروں کی عدم تحفظ کے خلاف احتجاجا صوبائی سنڈیمن ہسپتال میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر احتجاج پر بھی بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ مغوی ڈاکٹر مناف ترین کو جلد بازیاب کروایا جائے۔ڈاکٹر منا ف ترین کو گزشتہ ماہ کی سترہ تاریخ کو کوئٹہ کے علا قے پشین اسٹاپ سے اغوا کیا گیا تھا۔