سب سے زیادہ بجلی چوری کراچی اور لاہورمیں ہوتی ہے،عابدشیرعلی خیبرپختونخوا کے لوگوں سے معافی مانگیں ، حاجی عدیل ،میرا بس چلے تو فاٹا اورخیبرپختونخوا کے لوگوں کو کہوں بجلی کا بل ادا ہی نہ کریں ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 اکتوبر 2013 23:08

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) اے این پی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی چوری کراچی اور لاہورمیں ہوتی ہے،عابدشیرعلی خیبرپختونخوا کے لوگوں سے معافی مانگیں ،میرا بس چلے تو فاٹا اورخیبرپختونخوا کے لوگوں کو کہوں بجلی کا بل ادا ہی نہ کریں ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس مں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عدیل نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دیگراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سڑکوں پربھی نکلیں گے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھا کر حکومت نے عوام پرظلم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھادئیے اب تو بجلی چوری مزید ہوگی،انہوں نے کہا کہ عابدشیرعلی، شیرہے یا بلی نہیں پتا، کبھی نرم ہوتی ہے، کبھی سخت،وہ جوبھی ہیں خیبرپختونخوا کے عوام سے معافی مانگیں۔

حاجی عدیل نے کہا کہ سب سے زیادہ بجلی کراچی اور لاہورمیں چوری ہوتی ہے، حاجی عدیل نے کہا کہ ان کا بس چلے تو فاٹا اورخیبرپختونخوا کے لوگوں کو کہوں بجلی کا بل ادا ہی نہ کریں۔