حجاج کرام کل شیطان کو کنکریاں مارنے ،جانور قربان کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے

پیر 14 اکتوبر 2013 23:08

مکہ مکرمہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) لاکھوں حجاج کرام (کل) منگل 10ذوالحجہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور جانور قربان کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے ۔حج کے موقع پر لاکھوں حجاج کو جانور ذبح کرنے کی سہولت مہیا کرنے اور ان جانوروں کا گوشت استعمال میں لانے کے لئے سعودی حکومت نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اجتماعی قربانیوں کا انتظام کیا ہے ۔

حاجیوں کو جانور خود ذبح نہیں کرنے پڑتے بلکہ ان کی طرف سے قربانی کر کے انہیں قربانی کے وقت سے آگا ہ کر دیا جاتا ہے تا کہ وہ احرام کھول سکیں ۔ قربانی کا یقین کے بغیر احرام کھولنا اور بال کٹوانا بھی درست نہیں۔سعودی عرب میں قربانی کے کوپن فروخت کرنے کا مجاز ادارہ صرف اسلامی ترقیاتی بینک ہے جو مکہ مکرمہ میں بینک الراجعی کے ذریعے کوپن فروخت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کوپن کی قیمت450ریال ہے ۔بینک والے حاجی کی طرف سے کی جانے والی قربانی کے وقت کے بارے میں بتا دیتے ہیں جس کے کچھ دیر بعد احرام کھولا جا سکتا ہے۔ حج کے دوران ذبح کئے جانے والے لاکھوں جانوروں کا گوشت استعمال میں لانے کے لئے سعودی عرب میں قربانی کے گوشت سے استفادے کا پراجیکٹ 1403ھجری میں شروع کیا گیا تھا ۔ جس کے تحت قربانی کا گوشت افغان مہاجرین کو ارسال کیا جاتا تھا اور اب یہ دنیا کے مختلف ملکوں میں ضرورت مند مسلمانو ں کو بھیجا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :