ری اوپن ہونیوالے کیس آصف زرداری کے سیاسی کیرئیر پر اثرانداز نہیں ہونگے،ڈاکٹر سکندر میندھرو،اسلحہ کے خلاف مہم ناکام نہیں ہوئی ،صوبے کو اسلحہ سے پاک کرکے دم لیں گے ،وزیرپارلیمانی امور سندھ کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 14 اکتوبر 2013 23:08

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) صوبائی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ ری اوپن ہونے والے کیس آصف زرداری کے سیاسی کیرئیر پر اثرانداز نہیں ہوں گے ۔اسلحہ کے خلاف مہم ناکام نہیں ہوئی ،صوبے کو اسلحہ سے پاک کرکے دم لیں گے ۔پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ کوئی تنقید کرتا ہے تو کرے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم ناکام نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عید الاضحی کے بعد فیصلہ کن کارروائی شروع ہوگی ۔سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات ری اوپن کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،یہ ثابت ہوچکا ہے کہ سابق صدر زرداری کے خلاف ماضی میں مقدمات سیاسی عزائم کے تحت قائم کئے گئے ہم ان کا سامنا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فعال بنانے اور بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کے لیے 17اکتوبر کو آصف علی زرداری نے نوڈیرو میں اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :