کامرہ کینٹ‘رانا شوکت گروپ کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس 4اکتوبر بروز جمعہ منعقد ہو گا

منگل 1 اکتوبر 2013 14:54

کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اکتوبر 2013ء) رانا شوکت گروپ کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس 4اکتوبر بروز جمعہ منعقد ہو گا اجلا س میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں متوقع امیدوار شرکت کریں گے جب کہ سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور گروپ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں یہ بات رانا گروپ کے سربراہ سابق سٹی ناظم اٹک رانا شوکت کے دست راست سیینئر صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر سہیل احمد نے گفتگو میں بتائی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ اجلا س میں غیر جماعتی انتخابات ہونے کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں کے امیدواروں کو بھی دعوت دی گئی ہے تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اٹک کے شہری باکردار اور مخلص قیادت کا انتخاب کر سکے -