کامرہ کینٹ‘سات روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے قتل کامعمہ حل ہو گیا دو ملزم گرفتار ایک فرار

منگل 1 اکتوبر 2013 14:54

کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اکتوبر 2013ء) سات روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے قتل کامعمہ حل ہو گیا دو ملزم گرفتار ایک فرار تفصیلا ت کے مطابق عامر شہزاد ولد محمد ارشاد سکنہ گڑھی تحصیل جنڈ جو سات روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا ناڑہ چوکی انچارج سب انسپکٹر سلیم خان نے تفتیش کرتے ہوئے دو ملزم الله داد، اور یاسین گرفتار کر لیا ہے جب کہ ایک ملزم اشفاق فرار ہو گیا ہے زیر تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رشتہ کے تنازعہ عامر شہزاد کو قتل کر کے اس کی نعش دفن کر دی تھی-

متعلقہ عنوان :