سپریم کورٹ کے 4 بینچ (کل) سے اسلام آباد ، لاہور اور کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے،جعلی ڈگری مقدمات،آڈٹ کیس،لال مسجد کمیشن رپورٹ کیس،اوگرا کیس،پاور پروجیکٹس میگا اسکینڈل کیس،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پراز خود نوٹس کیس ،رینٹل پاور کیس،سی این جی لائسنس اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی

اتوار 4 اگست 2013 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اگست۔ 2013ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جانب سے(کل) 5جولائی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے گئے 4 بینچ (کل) سے اسلام آباد ، لاہور اور کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، اسلام آباد میں ایک بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 2 بینچ جبکہ کوئٹہ رجسٹری میں ایک بینچ مختلف اہم مقدمات کی سماعت کر یں گا جسٹس افتخار محمد چوہدری،جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ رواں ہفتے کوئٹہ میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس اسلام آباد میں انور ظہیر جمالی،جسٹس عظمت سعید شیخ پر مشتمل بینچ ون لاپتہ افراد مقدمات،سپریم کورٹ بار کمپلیکس اور سپریم کورٹ بار ہاؤ سنگ سوسائٹی کی تعمیر کے لے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ بار کی درخواست کی سماعت ،جعلی ڈگری مقدمات،آڈٹ کیس،لال مسجد کمیشن رپورٹ کیس،اوگرا کیس،پاور پروجیکٹس میگا اسکینڈل کیس،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پراز خود نوٹس کیس کی سماعت،رینٹل پاور کیس،سی این جی لائسنس کیس کی سماعت کے فرائض سر انجام دے گا لاہور رجسٹری میں قائم کئے جانے والے دو بینچ جن میں جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل بینچ اورجسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل دوسرا بینچ اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اسلام آباد میں رواں ہفتے صرف تین دن سوموار5اگست تا 7اگست تک مقدمات کی سماعت کی جائے گی جبکہ کوئٹہ رجسٹری اور لاہو ر سپریم کورٹ رجسٹری میں 9اگست کو عید نہ ہونے کی صورت میں بھی مقدمات سنے جائیں گے۔