چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

منگل 30 جولائی 2013 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جولائی 2013ء) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم قومی اسمبلی ہال میں پہنچے اور صدارتی انتخاب کے لیے ہونیوالی پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا،اس موقع پر فخر الدین جی ابراہیم نے ارکان اسمبلی سے پولنگ کے بارے میں معلومات لیں۔فخر الدین جی ابراہیم کے ساتھ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد بھی تھے ،صدارتی انتخاب میں چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔