این اے 71 کاضمنی انتخاب ،عائلہ ملک سمیت تمام امیدواروں کے کاغذات منظور،عائلہ ملک کے کاغذات پر (ن) لیگ کے عبداللہ شادی خیل اور انعام اللہ نیازی نے اعتراضات دائر کیا تھا ،2 گھنٹے کی سماعت کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات کو درست قرار دیدیا

پیر 15 جولائی 2013 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خالی کردہ نشست این اے 71میانوالی سے عائلہ ملک سمیت تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71میانوالی سے تحریک انصاف کی امیدوار عائلہ ملک کے کاغذات نامزدگی پر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عبیداللہ شادی خیل اور آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی نے اعترا ضات دائر کئے تھے۔ریٹرننگ آفیسر ملک غلام شبیر اعوان نے 2گھنٹے سماعت کے بعد اعتراضات مسترد کرتے ہوئے عائلہ ملک کے کاغذات درست قرار دے دئے۔حلقہ این اے 71میں عائلہ ملک،عبیداللہ شادی خیل اور انعام اللہ خان سمیت دیگر امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

متعلقہ عنوان :