صدر زرداری آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،وہ نجی دورے پر تین ہفتوں کے لئے دبئی گئے ہیں،صدرمملکت نجی دورے کے دوران لندن جائیں گے،ان کی وطن واپسی رواں ماہ کے آخر میں ہوگی،صدر زرداری قبل از وقت اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے،حکومت کو ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ جاری کردینی چاہیے،صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرکابیان

پیر 15 جولائی 2013 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء) صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،وہ نجی دورے پر تین ہفتوں کے لئے دبئی گئے ہیں،اس دوران وہ لندن بھی جائیں گے اور امکان ہے کہ ان کی پاکستان واپسی رواں ماہ کے آخر میں ہوگی،صدر زرداری قبل از وقت اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے،حکومت کو ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ جاری کردینی چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان صدر سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ترجمان صدر مملکت فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ۔ صدر نجی دورے پر لندن میں ہیں ، وہاں سے جلد ہی واپس آئیں گے ۔ انہوں نے کہ اکہ صدر آصف علی زرداری کسی قسم کو کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی وہ قبل از وقت اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری 8ستمبر تک اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ۔