آرٹیکل 6کے تحت کو ئی کاروا ئی ہوتی نظر نہیںآ رہی ، پرویز مشرف چند ہفتوں میں پا کستان سے با حفاظت نکل جا ئے گا، ایسے ہی جیسے ریمنڈ ڈیوس کوپا کستان سے نکالا گیاتھا،مسلم لیگ کی غیر مشروط حمایت کی 100دنوں میں دہشت گردی کی جنگ کے بارے میں نواز حکو مت کو اپنی پالیسی دینی چا ہیے، ڈرون حملے اگر جا ئزہیں تو حکومت قوم کو اعتماد میں لے، مفاہمت کے نام پر اب کو ئی مک مکا ؤ نہیں ہو نے دیا جا ئے گا ،بلوچستان اور کرا چی کے حالات ٹھیک کیے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا، کراچی اور بلو چستان میں امن قائم کر نے کے لیے دن رات ایک کر نا ہو گا، مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاالحق کی فیصل آباد میں صحا فیوں سے گفتگو

پیر 10 جون 2013 17:00

فیصل آبا د ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10جون 2013ء) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاالحق نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف آئندہ چند ہفتوں میں پا کستان سے با حفاظت نکل جا ئیں گے ایسے ہی جیسے ریمنڈ ڈیوس کو پا کستان سے نکلا گیاتھا مسلم لیگ کی غیر مشروط حمائت کی 100دنوں میں دہشت گردی کی جنگ کے بارے میں نواز حکو مت کو اپنی پالیسی دینی چا ہیے ڈرون حملے اگر جا ئزہیں تو بھی حکومت قوم کو اعتماد میں لے مفاہمت کے نام پر اب کو ئی مک مکا ؤ نہیں ہو نے دیا جا ئے گا وہ گزشتہ روز یہاں صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکی قاتل ریمڈ ڈیوس کو پا کستان سے فرار کروایا تھا اسی طرح سابق صدر کو بھی پا کستان سے فرار کوانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کو ئی کاروا ئی ہوتی نظر نہیںآ تی جلد قوم انکے اچا نک جا نے کی خبر سن کر دانتوں تلے انگلیا ں دبائے گی انہوں نے کہا ایبٹ آباد واقعہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ ڈرون حملے کراچی میں روزانہ لا شوں کا گرنا مفا ہمت کے نام پر کرپشن کرنا یہ کہہ کر قوم کو دھوکہ دینا کہ جمہوریت کی خاطر کڑوی گولی کھا رہے ہیں اب ہم مفاہمت کے نام پر کو ئی مک مکا ؤ نہیں ہو نے دیں گے بلکہ بھرپور طریقے سے اپوزیشن کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کریں گے بلوچستان اور کرا چی کے حالات ٹھیککیے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا کراچی اور بلو چستان مین امن قائم کر نے کے لیے دن رات ایک کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز حکو مت پہلے 100دنوں میں دہشت گردی کی جنگ اور ڈرون حملوں پر مضبوطپا لیس بنا ئے اور اگر ڈرون حملے جا ئز ہیں تو پھر قوم کو اعتماد میں میں لیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ اس وقت انر جی بحراں اپنے عروج پر ہے انڈسٹری بند پڑی ہے اس کے لیے جلد اقدامات کرنا ہونگیانہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے بجلی چوروں کی بجا ئے بڑے بجلی چوروں کو پکڑے اور نیب ایک ایسا ادارہ بن چکا ہے یہاں سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے اربوں کے نا دہندہ کو پکڑا جاتا ہے اور نیب کا ادارہ 50ففٹی کا مک مکا کر کے مجرمان کو چھوڑ دیتا ہے اور اْس ففٹی فیصد ریکوری سے 20فیصد مک مکا کروانے والا لے جا تا ہے انہوں نے کہا کہ 1977سے لیکر 1989تک پاکستان مین کو ئی دیشت گردی نہیں تھی اس کے بعد الذوالفقا ر بنی اور دہشت گردی شروع ہو ئی انہوں نے کہا گزشتہ 5سا لوں میں پا کستان کو گروی رکھنے تما مانتظامات کیے گئے ملک کو اللہ تعالیٰ کی ذات بچا یا اب ایسا کسی کو نہیں کرنے دیا جا ئے گا ن لیگ کو ووٹ مفاہمت کی پالیسی کے تحت دیا مگر کسی فرد واحد کو پوری قوم کی تقدیر سے کھیلنے نہیں دیا جا ئے گا قومی اسمبلی میں آزاد حیثیت سے بیٹھیں گے قومی معما ملات ، اہم ایشو اور ملکی سلا متی کے فیصلوں پر کسی کو من مرضیاں نہیں کر نے دیں گے تمام اپوزیش جما عتوں کے سات مل کر مقا بلہ کریں ۔