Live Updates

نواز شریف نے لاہور ، راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان اور شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ووٹ کاسٹ کیا،شہباز شریف نے ماڈل ٹاوٴن لاہور ، شیخ رشید نے راولپنڈی ، عائلہ ملک نے میانوالی ، اویس مظفر نے ٹھٹھہ ، پیر مظہر نے دادو اور ایاز سومرو نے لاڑکانہ سے رائے شماری میں حصہ لیا، اسفند یارولی نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا

ہفتہ 11 مئی 2013 17:39

اسلام آباد/لاہور/ملتان/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مئی۔2013ء) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے لاہور ، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم شخصیات نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ہفتہ کو عام انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لاہورمیں حق رائے دہی استعمال کیا۔

شہباز شریف نے ماڈل ٹاوٴن لاہور کے حلقہ این اے ایک سو چھبیس میں ووٹ ڈالا۔ مریم نواز شریف نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر حق رائے دہی استعمال کیا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان کے حلقے این اے51سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی عمل میں اپنا حصہ ڈالا۔

ان کے مخالف ملک شکیل اعوان نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ تحریک تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک نے میانوالی میں کالا باغ ایلمینٹری بوائزسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔ٹھٹہ میں این اے237سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اویس مظفر نے آبائی گاوٴں میں ووٹ ڈالا۔ سندھ کے سابق وزیر پیر مظہر نے دادو اور ایاز سومرو نے لاڑکانہ سے رائے شماری میں حصہ لیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات