پاکستان اور چین کے مابین گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہونگے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) زاہد قربان علوی کی چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 3 مئی 2013 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3مئی۔2013ء) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) زاہد قربان علوی نے کہا ہے پاکستان اور چین کے مابین گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں جوکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہونگے۔وہ جمعہ کو چین کے سفیر لیو جیا ن سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے ان سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر چین کے قائم مقام قونصل جنرل بان چنگ جیانگ اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہت پرانے ہیں انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہر شعبہ میں بھرپور تعاون کیا ہے اور گوادر پورٹ اس کی بہترین مثال ہے انہوں چین کے سفیر کو 11مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت صوبہ میں صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں اور کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی نگراں حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریگی۔ بعد ازاں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے چین کے سفیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی شیلڈ پیش کی۔