ہمارے خاندان نے 40 سال تک پیپلز پارٹی کی خدمت کی، پی ایس53کے عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان کو اسمبلی میں بھیجا ، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گی، سابق ایم پی اے وحیدہ شاہ بخاری کا کارنرمیٹنگ سے خطاب

اتوار 14 اپریل 2013 21:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے اور حلقہ پی ایس 53سے انتخابات میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار وحیدہ محسن شاہ بخاری نے کہاکہ حلقہ پی ایس 53کی عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان کو ایوانوں میں بھیجا میرے شوہر سید محسن شاہ بخاری نے 40سال تک پیپلز پارٹی اور علاقے کی عوام کی خدمت کی لیکن پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے والے فیصلے سے دکھ پہنچا علاقے کی عوام اور کارکنوں کے اسرار پر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گی اور کامیاب ہو کر علاقے کی عوام اور پیپلز پارٹی کے ورکروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا یہ بات پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے اور حلقہ پی ایس 53سے انتخابات میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار وحیدہ محسن شاہ بخاری نے مختلف دیہاتوں میں مختلف برادریوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمار ے خاندان نے ہر دور میں علاقے کی عوام کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی بخاری خاندان کو ہی اپنا مسحا سمجھتے ہیں اور ہمیشہ بخاری خاندان کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کراتے ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے والے فیصلے سے حلقے کی عوام اورپارٹی ورکروں میں مایوس پھل گئی ہے اس لئے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر محمد ہاشم بھٹی ، عبدالغفور کمبھار ، ظہیر بھٹی ، ایوب کمبھار، سلیم کمبھار ، خان محمد ہالیپوٹو ، عنایت میمن ، عبدالرزاق شید ی ، گل محمد سومرو ، زوہیب میمن ، نوید میمن ، عنایت میمن ، سہیل بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔