مسلم لیگ (ق) کے دو سابق وزراء اور ٹکٹ ہولڈر زکو پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جاری کردیئے ،لیہ سے سردار بہادر خان سیہڑ، تونسہ شریف سے خواجہ شیراز محمود اب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے

جمعہ 12 اپریل 2013 23:02

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12اپریل۔2013ء) مسلم لیگ (ق) کے دو سابق وزراء اور ٹکٹ ہولڈر زکو پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جاری کردیئے ، لیہ سے سردار بہادر خان سیہڑ اور تونسہ شریف سے خواجہ شیراز محمود اب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے امیدواروں سردار بہادر خان سیہڑ اور خواجہ شیراز محمود نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیئے ہیں اور پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ (ق) لیگ کے یہ دونوں رہنما اب پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ مسلم لیگ(ق) نے رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مخدوم شہاب الدین کے مقابلے میں خسرو بختیار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ ر ہے ہیں ۔