نجی بجلی گھروں نے 3 ارب روپے کی گیس ضائع کردی

پیر 8 اپریل 2013 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8اپریل 2013ء) غیر معیاری نجی بجلی گھروں نے پانچ سال میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی گیس ضائع کردی۔غیر معیاری کیپٹو پاور پلانٹس گزشتہ پانچ سالہ جمہوریت میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی گیس ضائع کرچکے ہیں۔ اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ سرکاری ادارے یہ سلسلہ روکنے کے بجائے زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اکانومی واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نجی بجلی گھروں کے اسکینڈل میں ملوث با اثرافراد کو بے نقاب کرکے کارروائی کرے۔ سابق حکومت کی سالانہ ستر ارب روپے کی گیس ضائع کرنے والی پالیسی واپس لی جائے، اگر غلط فیصلہ نہ کیا جاتا تو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں چار گھنٹے کی کمی ہوتی اور کاروبار بند اور لاکھون افراد بے روزگار نہ ہوتے۔