سیاسی و مذہبی جماعتیں صوبے میں برسراقتدار رہنے کے باوجودیہاں ترقی و خوشحالی لانے کے لئے کوئی ٹھوس نقشہ راہ پیش نہ کرسکیں بلکہ ،ذاتی مفادات کے حصول اقربا پروری اور دیگر قباحتوں کو فروغ دیا گیا، پیپلز پارٹی صوبے میں حکومت قائم کرکے نہ دائمی امن قائم کرے گی،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان کاعوامی اجتماعات سے خطاب

جمعہ 5 اپریل 2013 23:00

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اپریل۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں صوبے میں برسراقتدار رہنے کے باوجودیہاں ترقی و خوشحالی لانے کے لئے کوئی ٹھوس نقشہ راہ پیش نہ کرسکیں بلکہ انہوں نے ذاتی مفادات کے حصول اقربا پروری اور دیگر قباحتوں کو فروغ دیا پیپلز پارٹی اس بار عوام کے تعاون سے صوبے میں حکومت قائم کرکے نہ صرف دائمی امن بحال کرے گی بلکہ حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی لائے گی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کونورنگ کے قریب زاہد آباد اور سپرلی کلے میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ اقبال حسین اور دیگر مقامی رہنماؤں سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے انور سیف اللہ خان کہا کہ جے یو آئی (ف) پانچ سال تک صوبے میں برسر اقتدار رہی جبکہ سابقہ مرکزی حکومت میں تین سال تک ہماری جماعت کی اتحادی رہی لیکن اسے جنوبی اضلاع میں کوئی ایک میگا پراجیکٹ شروع کرنے کی توفیق نہ ہوئی یہی نہیں بلکہ سابق وزیر اعلیٰ اکرم درانی نے کرم تنگی ڈیم منصوبے کو تاخیر کا شکار کیا اور نورنگ کے علاقے کو قدرتی گیس کی سہولت سے محروم ر کھا انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں اور جعلی ڈگری رکھنے والے سیاستدانوں کے جھانسے میں نہ آئیں انہوں نے کہا کہ سیف اللہ برادران نے نہ صرف لکی مروت بلکہ بنوں اور جنوبی اضلاع اور صوبہ بھر کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے 220کے وی ڈومیل( بنوں) پاور ٹرانسمیشن لائن سمیت بنوں کے بیشتر ترقیاتی منصوبے سیف اللہ برادران کی کوششوں سے منظور ہوئے انور سیف اللہ خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے نتیجے میں پیپلز پارٹی صوبے میں حکومت قائم کرے گی اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کے فروغ آبی ذخائر و بجلی گھروں کی تعمیر صنعتوں کے فروغ تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی مواصلات اور زراعت کی بہتری کے لئے اقدامات لے گی۔