این اے 27سے سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ ، حلقہ پی کے سے پی پی پی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان اور پی کے 75 سے ہمایوں سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار

جمعرات 4 اپریل 2013 23:23

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اپریل۔ 2013ء) لکی مروت کے قومی اسمبلی این اے 27سے سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان ، حلقہ پی کے 74(لکی ون) سے پی پی پی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان اور حلقہ پی کے 75(لکی ٹو) سے ہمایون سیف اللہ خان کے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرنیگ آفیسر ز نے جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دیدئے گئے ۔جانچ پڑتا ل کے مرحلے کے دوران تینوں سیف اللہ برادران ریٹرنیگ آفیسرز کے سامنے پیش ہوئے ریٹرنیگ آفیسرز سے کاغذات درست قرار دینے کے بعدسیف اللہ برادران نے اپنی انتخابی سرگرمیاں مذید تیز کردی ہیں ۔

ادھر حلقہ پی کے 74 ،75 لکی مروت حلقوں پر پی پی پی کے صوبائی صدر و امیدوا ر انور سیف اللہ خان اور ہمایو ن سیف اللہ خان کی حمایت میں روز بروز زبردست اضافہ ہورہا ہے اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں اہم شخصیات نے اپنے خاندانوں و دیگر حامیوں کے ہمراہ سیف اللہ برادران کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ پی کے 74 (لکی ون ) میں جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنماء الحاج عبدالغفور خان چےئرمین و حاجی معین الدین خان ،حاجی جمال خان ،حاجی عنایت اللہ خان ،حاجی ملک درے خان ،حاجی ملک نعمت اللہ خان ،ملک عصمت اللہ ،ملک جمیل خان ،ماسٹر رشید خان ،ماسٹر مشال خان و دیگر نے اپنے خاندانوں و سیکڑیوں حامیوں کے ہمراہ غیر مشروط طور پر صوبائی صدر انور سیف اللہ خان اور ہمایو ن سیف اللہ خان کے ساتھ الحاق کرنے سے سیف اللہ برادران کی پوزیشن مذید مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہے جبکہ ذرایع کے مطابق آئندہ چند روز میں ضلع لکی مروت میں مذید اہم شخصیات مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرنیوالے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :