پرویز مشرف کو پاک افواج کی حمایت حاصل نہیں ، وہ زیادہ دیر ملک میں رہے تو ان کا واپس جانا مشکل ہو جائے گا، انتخابات ہر صورت ہوں گے ، دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں، امریکہ کاافغانستان سے چلا جا نا ہی بہتر ہوگا، مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ لو گوں کا نگران حکومت میں آنا جوڑ توڑ کا کمال ہے،سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کاانٹرویو

بدھ 27 مارچ 2013 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27مارچ۔2013ء) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو پاک افواج کی حمایت حاصل نہیں ، وہ زیادہ دیر ملک میں رہے تو ان کا واپس جانا مشکل ہو جائے گا، انتخابات ہر صورت ہوں گے اور دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں، پاکستان نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ اس کاافغانستان سے چلا جا نا ہی بہتر ہوگا، مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ لو گوں کا نگران حکومت میں آنا جوڑ توڑ کا کمال ہے۔

بدھ کواپنے ایک انٹرویو کے دوران جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا کہ پرویز مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، ان کو چاہئے کہ جتنی جلدی ہو سکے ملک سے چلے جائیں ورنہ ان کا واپس جانا ناممکن ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ میں ان کے خلاف دائر درخواست بھی ان کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو فوج کی حمایت حاصل نہیں وہ اپنے رسک پر پاکستان آئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجبوری ہے کہ وہ پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی دے کیونکہ اگر ان کو سیکیورٹی نہ دی گئی تو طالبان سمیت کوئی اور انہیں قتل کر سکتا ہے جس کے بعد معاملات خراب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق فوج نے پرویز مشرف کو بیرون ملک رہنے اور پاکستان نہ آنے کا مشرف دیا تھا۔