تحریک طالبان پاکستان حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر اندرونی خلفشار اورانتشار کا شکار،مختلف دھڑوں میں تقسیم، حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمن کے درمیان مالی امور پرکنٹرول کے معاملہ پر اختلافات وسیع ترہوگئے ‘حکومت کے لیے کسی ایک گروپ سے مذاکرات کرنا کئی مسائل کو جنم دے گا،برطانوی میڈیا

ہفتہ 9 مارچ 2013 15:46

اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مارچ 2013ء ) تحریک طالبان پاکستان حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر اندرونی خلفشار اورانتشار کا شکارہوکر مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو برطانوی نیوزویب سائیٹ کے مطابق اس وقت حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمن کے درمیان اختلافات مالی امور پرکنٹرول کے حوالے سے وسیع ترہوگئے ہیں۔ولی الرحمن کی کوششوں کے باعث حکیم اللہ محسود کا تنظیمی کنٹرول بھی کمزورتر ہوگیاہے اور ان معاملات میں حکیم اللہ کی سخت مزاجی اورغیرلچکدار پالیسوں کا دخل ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے لیے کسی ایک گروپ سے مذاکرات کرنا بھی کئی مسائل کو جنم دے گا۔