ایران علاقائی و عالمی سطح پر ایک بااثر اور طاقتور ملک ہے، ایرانی پیشرفت ،علاقائی و عالمی سطح پر اہم سیاسی و ثقافتی طاقت کی مظہر ہے، قوم کو چاہیئے کہ ترقی و پیشرفت کی اہم چوٹیاں سر کرے تاکہ ایران کے دشمن اپنی کسی بھی سازش میں کامیاب نہ ہوسکیں، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا تقریب سے خطاب

بدھ 27 فروری 2013 12:33

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 27فروری 2013ء) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران علاقائی و عالمی سطح پر ایک بااثر اور طاقتور ملک ہے۔وہ گزشتہ روز جنوبی ایران کے صوبے فارس میں صنعتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی پیشرفت ،علاقائی و عالمی سطح پر اہم سیاسی و ثقافتی طاقت کی مظہر ہے حالانکہ تہران کے دشمن ایران کی پیشرفت کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو چاہیئے کہ ترقی و پیشرفت کی اہم چوٹیاں سر کرے تاکہ ایران کے دشمن اپنی کسی بھی سازش میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ایران کی پیٹروکیمیکل پیداور کو سالانہ 57 ملین ٹن کے قریب اعلان کرتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ یقینی طور پر زیرتعمیر ریفائنریوں کے پیش نظر ایران، ڈیزل اور پٹرول بھی برآمد کرنا شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت اپنے ملکی ماہرین اور دانشوروں کی بدولت عالمی سطح پر رقابت کے میدان میں نمایاں ہے۔

متعلقہ عنوان :