ایران ،خلیج فارس ممالک سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے‘ایران نے کبھی خلیج فارس میں بدامنی پھیلانے کی کوشش نہیں کی ، ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا خلیج فارس اعلیٰ کونسل سے خطاب

پیر 25 فروری 2013 13:08

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 25فروری 2013ء) ایرانی صدر محمود احمدی نژادنے کہا ہے کہ ایران ،خلیج فارس ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدراحمدی نژاد نے گزشتہ رات خلیج فارس اعلی کونسل کے تہران اجلاس میں ایران اور خلیج فارس ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع کیلئے ہراقدام کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی، خلیج فارس ممالک کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کی توسیع ہے۔

انہوں نے خلیج فارس میں سیکورٹی کے مسئلے کو بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے کسی بھی دور میں ایران کی کسی بھی حکومت نے خلیج فارس میں بدامنی پھیلانے کی کوشش نہیں کی ہے اور ایران، خلیج فارس میں امن وسلامتی کا ضامن ہے۔انہوں نے ایران اور علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کی تقویت اور استحکام پر زوردیتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن ،علاقائی ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے درپے ہیں اور وہ علاقائی ممالک کے اختلافات سے فائدہ اٹھا کر علاقائی اقوام کے خلاف اقدام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اور سامراج کی کوشش یہ ہے ایران کے کسی دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات دوستانہ نہ ہوں انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک کو آپس میں گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :