ترقی اور خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کیلئے پائیدار امن ناگزیرہے ،عوامی نیشنل پارٹی نے اس جدوجہد میں لا تعداد جانی و مالی قربانیاں دی، عوام انتخابات میں دہشتگردی سے نمنٹے کے اہل افراد کو منتخب کریں، وزیر لائیو سٹاک و امداد باہمی حاجی ہدایت اللہ خان کا اجتماع سے خطاب

جمعرات 24 جنوری 2013 21:59

دیرپائین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) خیبرپختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک و امداد باہمی حاجی ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کیلئے پائیدار امن کا ہوناانتہائی ضرور ی ہے تاہم عوامی نیشنل پارٹی نے اس جدوجہد میں لا تعداد جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجوں سے نمٹنے کے اہل ہوں۔

یہ بات انہوں نے ضلع دیر پائیں میں گاؤں ملالہ اور کوٹکے جندول میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر بہرام خان،شمس الرحمان،فضل رحیم،فضل واحد، دوست محمد خان، جہانگیر و قاص اور عالمگیر نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاصوبائی وزیر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اورانہیں سرخ ٹوپیاں پہنائیں۔

(جاری ہے)

حاجی ہدایت اللہ خان نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کا اے این پی میں شامل ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ عوام اس پارٹی کی کارکردگی سے منطمئن ہیں اس لئے پارٹی دن بدن فعال اور مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے غربت، بے روزگاری اور ناخواندگی کے خاتمے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں اور ان کے مثبت اثرات عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

خطبہ استقبالیہ میں اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے کی نسبت موجودہ حکومت کے دور میں صوبہ معاشی لحاظ سے بہت مضبوط ہوا ہے اور اے این پی نے بھی عوام کے بیشتر مسائل حل کرنے کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں تاہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کے باقی ماندہ مسائل کو بھی حل کرے گی

متعلقہ عنوان :