میرپورخاص ، دو گروہوں میں تصادم ، مذہبی جماعت کا کارکن ہلاک ، 2شدید زخمی ،شہر میں زبر دست کشیدگی پھیل گئی ، شہر بھر کے تمام کاروبار ی مراکز بند ہوگئے

جمعرات 24 جنوری 2013 21:36

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) میرپورخاص میں دو گروہوں می تصادم کے نتیجے میں مذہبی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا جبکہ دو کارکنا ن شدید زخمی ہوگئے۔شہر میں زبر دست کشیدگی پھیل گئی جس کے نتیجے میں شہر بھر کے تمام کاروبار ی مراکز بند ہوگئے۔ مشتعل افراد نے آج نیوز کے کیمرامین سمیت دیگر کیمرامین پر فائرنگ کردی ۔

زخمیوں کو نازک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس واقع کے خلاف شہر میں شدید کشیدگی کے باعث رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ٹاؤں آدم خان ابڑو بال بال بچ گئے۔ شہر بھر میں شدید کشیدگی کے باعث تمام کاروباری مراکز پئٹرول پمپس، سی این جی استٹیشن بند کردی گئی، جبکہ اس واقع کے خلاف ڈگری شہر بھی بند کرادیا گیا۔ پولیس کے مطابق سٹلائیٹ ٹاؤن کے علائقے ھاشم نگر میں آج صبح نامعلوم افراد نے قرآن شریف کی بے حرمتی کہ جس کے باعث صبح سے جاری کشیدگی نے دیکھتے ہی دیکھتے شہر میں بد ترین حالات خراب کرادئے۔

متعلقہ عنوان :