غوث بخش مہر کی فنکشنل لیگ میں شمولیت سے کوئی اثر نہیں پڑے گا ، پیپلزپارٹی اتحاد مزید مستحکم ہوگا ،مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکریٹری جنرل حلیم عادل شیخ کی سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس

جمعرات 24 جنوری 2013 21:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکریٹری جنرل حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ غوث بخش مہر کی فنکشنل لیگ میں شمولیت سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، بلکہ پیپلزپارٹی اتحاد مزید مستحکم ہوگا ۔ وہ جمعرات کو یہاں سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غوث بخش مہر کی سیاست انکے حلقہ اور برادری تک محدود ہے ان کے جانے سے سندھ میں ق لیگ کا مستقبل تابناک ہوگیا ہے ، اور انہیں لوگوں کی وجہ سے ہم ورکرز تک نہیں پہنچ پارہے تھے ، انکا کہنا ہے کہ غوث بخش مہر کے ساتھ شمولیت کرنے والے ان کی اوطاق میں بیٹھنے والے لوگ تھے ، سندھ میں ہمارے پاس امیدواروں کی کوئی کمی نہیں ، صوبے بھر میں امیدوار کھڑے کرینگے اگر چوہدری شجاعت اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے فائربرگیڈ کا کام نا کرتے تو ایک دوسرا لال مسجد کا واقعہ پیش آجاتا ، سندھ میں ق لیگ اایشوز کی سیاست کرے گی ، جس میں صرف اورصرف ورکروں کا کردار ہوگا، اور پارٹی کی تمام اسٹیرنگ ورکرزکے پاس ہونگی ۔