الیکشن کمیشن کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے،فاروق ایچ نائیک

جمعرات 24 جنوری 2013 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2013ء) وفاقی وزیرقانون فارق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز اورنوکریوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے پر بات ہوئی ہے، امید ہے جو بھی فیصلہ آئے گا وہ انصاف پر مبنی ہوگا۔ حکومت نے نوکریوں اور فنڈز کے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکیشن پر اپیل کی ہے۔

اس سلسلے میں فاروق ایچ نائیک، وفاقی وزیر خورشید شاہ اور منظور وٹو نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ایم ابراہیم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ فنڈزکے منجمند ہونے سے ملک کو نقصان ہوگاجس سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن پرتفصیل سے گفتگو ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔ ایک سوال کے جواب پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے معاہدے کے متعلق ستائیس جنوری کے بعد بات ہوگی۔ خورشید شاہ کہا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی، خواہ حکومت اپنی مدت پوری نہ بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :