دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی بارے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان ‘ جنتا پارٹی کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان ، بی جے پی کے کارکن جنتر منتر پارک میں اکٹھے ہونا شروع، پولیس نے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی سخت کردی، وزیر داخلہ کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں‘ وہ قوم سے معافی مانگیں اور بیانات واپس لیں‘ راج ناتھ سنگھ کا مطالبہ

جمعرات 24 جنوری 2013 15:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 24جنوری 2013ء) بھارتی جنتا پارٹی نے وزیرداخلہ شو شیل کمار شندے کے بیان کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا، بی جے پی کے کارکن جنتر منتر پارک میں اکٹھے ہونا شروع ہوگئے، پولیس نے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی سخت کردی۔ جمعرات کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی نے وزیرداخلہ شوشیل کمار شندے کے بیان کہ بھارتی جنتاپارٹی بھارت میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اورہندوؤں کو دہشت گردی کی تربیت دینے کے بیان کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کردیا ہے ، رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ کے بیان کے خلاف بی جے بی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرے گی جبکہ بی جے پی کے نئے متخب ہونے والے صدر راج ناتھ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کوایسے بیانات نہیں دینے چاہیے اس سے ملک بھر میں اشتعال پھیلے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ۔ یادرہے کہ گزشتہ روز چندی گڑھ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا تھا۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرداخلہ بیان واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں۔

یادرہے کہ چند روز پہلے جئے پور میں کانگریس کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے اعتراف کیاتھا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے یہاں پر کیمپ موجود ہیں جہاں پر وہ ہندوؤں کو دہشت گردی کی تربیت دے کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کرتی ۔ انہو ں نے کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس اور مدنی مسجد بم دھماکوں میں بی جے پی ملوث ہے اور یہ کارروائیاں کرکے الزام پاکستان پر لگاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :