لاہور‘ضلعی انتظامیہ نے منہاج القران کوکل مینار پاکستان گراوٴنڈ میں عید میلاد کانفرنس کی اجازت دیدی، این او سی جاری، کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ داری منہاج القرآن انتظامیہ پر ہو گی، پولیس حکام کا سیکیورٹی کے لئے 6 سو اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

جمعرات 24 جنوری 2013 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 24جنوری 2013ء ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے منہاج القرآن کو(آج )12 ربیع الاول کے موقع پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں عید میلاد النبیکے موقع پر عالمی میلاد کانفرنس کیلئے این او سی جاری کر کے اجازت دیدی تاہم واضح کیا کہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ داری منہاج القرآن انتظامیہ پر ہو گی، پولیس حکام نے عالمی میلاد کانفرنس کی سیکیورٹی کے لئے 6 سو اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طاہر القادری کو 12 ربیع الاول کے موقع پر مینار پاکستان گراوٴنڈ میں عالمی میلاد النبی کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ سپیشل برانچ نے بھی کانفرنس کی کلیئرنس نہیں دی۔ تاہم بعد میں این او سی جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ داری منہاج القرآن انتظامیہ پر ہو گی۔ دوسری جانب پولیس حکام نے عالمی میلاد کانفرنس کی سیکیورٹی کے لئے 6 سو اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :