پاک بھارت کے تعلقات بدترین بھی ہو جائیں تو فکر نہیں‘ بھارت سے ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں‘خطے میں استحکام کیلئے مسلح افواج اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ‘لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم ہونی چاہئے‘بھارت خطہ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے‘وزیر دفاع سید نوید قمر کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 24 جنوری 2013 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 24جنوری 2013ء) وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کے تعلقات بدترین بھی ہو جائیں تو فکر نہیں‘ بھارت سے ہر قسم کے حالات میں مقابلہ کرنے کیلئیپوری طرح تیار ہیں‘خطے میں استحکام کیلئے مسلح افواج اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ‘لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم ہونی چاہئے‘بھارت خطہ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول سمیت بھارت سے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں مسلح افواج ‘ سیکیورٹی اہلکاروں اور ہماری بہادر عوام نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان بھارت سے تجارتی معاملات آگے بڑھانا چاہتا ہے تاہم اس کیلئے بھارت کوسنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت سے تعلقات خواہ کیسے بھی ہوں ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے مسلح افواج اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی سیکورٹی کے خدشات بھی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ خطے میں استحکام کے لیے مسلح افواج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :