پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ کے نام کی تبدیلی اور این ایف سی ایوارڈ سمیت کئی وعدوں کو عملی جامہ پہنایا ، پیپلزپارٹی سے زیادہ کسی اور پا جماعت نے ملک وقوم کی زیادہ خدمت نہیں کی ،پیپلزپارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انور سیف اللہ خان کا دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 23 جنوری 2013 21:35

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جنوری۔2013ء) پیپلزپارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انور سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت نے قوم سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے صوبہ کے نام کی تبدیلی ، این ایف ایوارڈ ، بجلی رائلٹی ، صوبائی خودمختاری اور بجلی گھروں کی تعمیر کا صوبوں کا اجازت دینا وعدوں کو ہر حالت میں عملی جامہ پہنایا گیا ہے ۔

پیپلزپارٹی سے زیادہ کسی اور پارٹی یا جماعت نے ملک وقوم کی زیادہ خدمت نہیں کی ہے اور نہ ہی زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔ قوم متحد ہوکر آئندہ پیپلزپارٹی کو کامیاب کرائیں گے ۔ وہ بدھ کو یہاں لکی مروت شہر میں پیپلزپارٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کا محمد خیل میں عوامی اجتماع اور اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلع صدر ایڈووکیٹ اقبال حسین خان، نقیب اللہ خان و دیگر مشران بھی موجود تھے۔ صوبائی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر خدونخواستہ لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع اور پختون قوم نے ووٹ کا غلط استعمال کیاگیا تو آئندہ پانچ سالوں کے لئے پسماندگی کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ صرف ایک پرچی نہیں بلکہ یہ قوموں کی تقدیر ہے عوام اپنی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائیں ۔

انہوں نے ضلعی لکی مروت کے لئے اپنے خاندان کی طرف سے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں وخدمات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل وکرم سے سیف اللہ برادران نے اہلیان لکی مروت کو ان دہلیز پر صحت ، تعلیم پانی ، بجلی اور روزگار وغیرہ فراہم کیا ہے ۔ اور ان تمام کاموں میں اگر کسی نے ان کے خاندان پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت کردی تو سیف اللہ برادران سیاست چھوڑ دیں گے ۔