میر پور ‘ اوباشوں نے حملہ کر کے طالب علم کو زخمی کر دیا‘ مقدمہ درج

بدھ 23 جنوری 2013 15:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23جنوری 2013ء) اوباشوں نے آئی کام کے طالبعلم عبدل ودود حمید پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، پولیس تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق غوثیہ ٹاؤن جنیال خالق آباد کے مقام پر چند اوباش قسم کے نوجوانوں جن میں غفار نامی اوباش نوجواں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی کام کے طالبعلم عبدل ودود حمید کا راستہ روک کر اس کے ساتھ بد فعلی کرنے کیلئے کہا انکاری پر اسے زرد کوب گالی گلوچ کرنے کے بعدمکہ دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اوباشوں نے قاتلانہ حملہ کر کے پر شدید ضربات پہنچائیں اور آنکھ پر بھی شدید زخم کرنے سے ان کو شدیدزخمی ہو گئے زخمی عبدالودود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیرپور میں زیر علاج ہیں جو یاد رہے کہ ملزم آوارہ گرد بتایا جاتا ہم جبکہ اس کے دوسرے بھائی ڈکیتی منشیات جیسے جرائم میں ملوث رہے اور گرفتار ہیں جبکہ متذکرہ ملزم بھی جرائم پیشہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیر عبدالحمید خلیفہ موہڑہ شریف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی جو کہ ملزمان بااثرہیں شب و روز وہ مزید قاتلانہ حملے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکرآزاد کشمیر اسمبلی شاہین کوثر کا نام استعمال کرتے ہیں اور ایک نورانی گجر جو راقم آپ کو ڈپٹی سپیکر کا RROظاہر کرتا ہے کہ اگر تم نے صلح نہ کی تو اس کے سنگین قسم کے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں دونوں نے وزیراعظم، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی میرپور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ راقم کی سنگینی کے پیش نظر ہمیں تحفظ فراہم کرے کیوں کہ ملزمان بااثر ہیں وہ کسی وقت بھی دوبارہ ہم پر حملہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :