تبدیلی باتوں سے نہیں ،عملی اقدامات سے آئے گی ، ملک و قوم اور اہلیان خیبرپختونخوا کو مخلص و سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے ، عوام متحد ہوکر ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائیں ، ملک کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل پی پی پی کی اولین ترجیح ہے،پی پی پی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان اور ممبر قومی اسمبلی لکی مروت ہمایوں سیف اللہ خان کی وفودسے گفتگو

ہفتہ 12 جنوری 2013 18:59

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) پی پی پی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان اور ممبر قومی اسمبلی لکی مروت ہمایوں سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ تبدیلی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے آئے گی اس وقت ملک و قوم اور اہلیان صوبہ خیبرپختونخوا کو مخلص و سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے ، عوام متحد ہوکر ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائیں ، ملک کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل پی پی پی کی اولین ترجیح ہے۔

سیف اللہ برادران نے اہلیان لکی مروت کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں وہ گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ، سیف اللہ برادران نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ پختون قوم متحد ہوکر خود اپنی تقدیر بدلنے کی کوششیں کریں اور آئندہ انتخابات اہلیان صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے اپنے درپیش بحرانوں کے خاتمے و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے زریں موقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پختون قوم ساتھ دیں تو پی پی پی قیادت صوبے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ، بدامنی ، کرپشن وغربت کی خاتمے و دیگر درپیش مسائل و مشکلات حل کرسکتے ہیں، انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 132 کے وی نورنگ گرڈ سٹیشن میں دوسرا ہائی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے حلقہ پی کے 74 (لکی ون) میں بجلی کی نظام میں کافی بہتری آئے گی جبکہ درہ پیزو گرڈسٹیشن میں بھی دوسرا ہائی پاور ٹرانسفارمر لگانے کیلئے بیسمنٹ کی تیاری کا ٹھیکہ دیدیا گیا ہے اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے بلاتاخیر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔