چوتھا قومی ہاکی ٹورنامنٹ 18جنوری سے پشاورمیں کھیلاجائے گا

جمعرات 3 جنوری 2013 14:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) چوتھا قومی ہاکی ٹورنامنٹ 18 سے 28 جنوری تک لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا جس میں یکم جنوری 1983 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کی میزبانی دی ہے جس کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید محمد ظاہر شاہ کو مقررکیا گیا ہے، آرگنائزنگ سیکرٹری کے مطابق اگر ایونٹ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کا قومی شناختی کارڈ پایا گیا تو اس پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جائے گی جبکہ مخالف ٹیم کو 5-0 سے کامیاب قرار دے دیا جائے گا، انہوں نے تمام ٹیموں کے منیجرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ دوران ٹورنامنٹ کسی قسم کی بدمزگی پیدا نہ ہوسکے منتظمین نے اس حوالے سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو مکمل اختیارات دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :