بولیویا،مہم جوؤں کا سائیکلوں پر ڈھلان طے کرنے کا منفرد کارنامہ

جمعرات 3 جنوری 2013 14:01

لاپاز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء)دنیا کے بلند ترین ملک بولیویا میں مہم جوؤں نے سائیکلوں پر ڈیڑھ کلومیٹر ڈھلان طے کر کے منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔ بولیویا کا دارالحکومت \"لاپاز\" کرہ ارض پر سب سے اونچا شہر ہے۔

(جاری ہے)

چند مہم جوؤں نے شہر کے بلند ترین مقام سے سائیکلوں پر نیچے آنے کا منصوبہ بنایا۔ اپنی طرز کا یہ منفرد سفرسطح سمندر سے چار ہزار پچاس میٹر بلندی سے شروع ہوا۔ سائیکل سواروں نے ڈیڑھ کلومیٹر لمبی اور مشکل ترین ڈھلان کرتب دکھاتے ہوئے طے کی۔ سب سے پہلے زمین پر پہنچنے والے فلپ پولک اس مقابلے کے فاتح رہے۔