جنوبی افریقی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

جمعرات 3 جنوری 2013 14:00

سینٹ کٹس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) جنوبی افریقی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 9 جنوری، تیسرا 12 جنوری، چوتھا 13 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 15 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری جبکہ دوسرا 20 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :