جنوبی افریقی بلے بازالویرو پیٹرسن کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں کیریئر کی 5 ویں سنچری

جمعرات 3 جنوری 2013 14:00

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز الویرو پیٹرسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی 5 ویں سنچری بنالی۔

(جاری ہے)

وہ پہلے روز103 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کیپ ٹاؤن میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز الویرو پیٹرسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری مکمل کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔ یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔

متعلقہ عنوان :