پاکستان میں ڈومیسٹک کے بغیر کرکٹ کی مضبوطی ممکن نہیں‘ نئے ٹیلنٹ کو جتنے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں گے، وہ اتنا زیادہ ابھر کر سامنے آئیگا‘ غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آنا چاہئے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے غیر ملکی ٹیموں کو بھی فائدہ ہو گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر کا انٹرویو

جمعرات 3 جنوری 2013 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کے بغیر قومی کرکٹ کی مضبوطی ممکن نہیں‘ نئے ٹیلنٹ کو جتنے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں گے وہ اتنا زیادہ ابھر کر سامنے آئیگا‘ بنگلہ دیش سمیت دیگر ٹیموں کو پاکستان آنا چاہئے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے صرف پاکستان نہیں غیر ملکی ٹیموں کو بھی فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سہیل تنویر نے کہا کہ میں نے کبھی بھی نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت نہیں کی بلکہ میرا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہی پاکستان میں قومی کرکٹ مضبوط ہو گی اور اب بھی دورہ بھارت میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی بہترین نظر آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :