سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں294رنز بنا کر آؤٹ ، سری لنکا کی طرف سے لاہیرو تھیر مانے اور مہیلا جے وردھنے کی شاندار نصف سنچریاں، تھیرمانے نروس نائنٹیز کا شکار، آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ نے 4، مچل سٹا رک نے 3اور پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جمعرات 3 جنوری 2013 13:59

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں294رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، لاہیرو تھیر مانے اور مہیلا جے وردھنے کی شاندار نصف سنچریاں، تھیرمانے نروس نائنٹیز کا شکار، آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ نے 4، مچل سٹا رک نے 3اور پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو یہاں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ کے پہلے روز آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کونرتنے اور تلکار تنے دلشان نے کیا دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 26رنز بنائے اس مجموعی سکو ر پر سری لنکا کی وکٹ گری جب کونرتنے 5رنز بنا کر جیکسن برڈ کی بال پر مائیکل ہسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب 72 کے سکور پر تلکارتنے دلشان 34رنز بنا کر جیکسن برڈ کی بال پر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔

مہیلا جے وردھنے آؤٹ ہونیوالے تیسرے کھلاڑی تھے وہ 134کے مجموعی سکور پر 72رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد تھلان سمارا ویرااور تھرمینی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں33رنز بنائے،167کے سکور کر سمارا ویرا12رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد پیٹر سڈل کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ ا سکے بعد اینجلو میتھیوز اور تھرمینی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں55رنزبنائے222 کے سکور پر اینجلو میتھیوز15رنز بنا کر مچل سٹیرک کی بال پر مائیکل ہسی کو کیچ دے بیٹھے۔

آسٹریلیا کو چھٹی کامیابی اس وقت ملی جب 250کے سکور پر تھرمینی 91رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد نیتھن لیون کی بال پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ مجموعی سکور میں چھ رنز کے اضافے کے بعد سری لنکا کو ساتواں نقصان اس وقت اٹھانا پڑا دمیکاپرساد دو رنز بنان کے بعد پیٹر سڈل کی بال پر مچل سٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دنیش چندی مل سری لنکا کے آؤٹ ہونیوالے آٹھویں کھلاڑی تھے وہ 24رنزبنا ک مچل سٹارک کی بال پر بولڈ ہوئے۔

273پر سری لنکا کی نویں وکٹ گری جب رنگنا ہیرتھ5رنز بنا کر جیکسن برڈکی بال پر پیٹر سڈل کو کیچ دے بیٹھے ۔ سری لنکا کی آخری وکٹ 294پر گری جب سرنگا لیکمل5رنزبنا کر جیکسن برڈ کی بال پر مائیکل ہسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نوان پردیپ17 کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے جیکسن برڈ کامیاب باؤلر رہے انہوں نے 19.4اوورز میں 41رنز کے عوض چار وکٹیں لیں، مچل سٹارک نے تین ، پیٹر سڈل نے دو جبکہ نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ میزبان آسٹریلیا کو دوصفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :