انگلش کرکٹ ٹیم ایلسٹرکک کی قیادت میں جیت کا عزم لئے نئی دہلی پہنچ گئی

جمعرات 3 جنوری 2013 13:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) انگلش کرکٹ ٹیم ایلسٹرکک کی قیادت میں جیت کا عزم لئے جمعرات کو نئی دہلی پہنچ گئی۔ انگلش ٹیم بھارت کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم فتح یاب رہی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز برابر رہی تھی۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد انگلش ٹیم کرسمس اور نئے سال کی تقریبات منانے کیلئے وطن واپس لوٹ گئی تھی اور اب ون ڈے سیریز میں قسمت آزمائی کرنے کیلئے جمعرات کو نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :