سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سروے ‘اکثریت کا شاہد آفریدی سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

جمعرات 3 جنوری 2013 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک سروے میں کرکٹ شائقین کی اکثریت نے قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر ایک سروے کے ذریعے کرکٹ شائقین سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت اور ماضی میں ہونیوالے دیگر کرکٹر ٹورز میں ناقص کارکردگی دکھانے والے شاہد آفریدی کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے یا نہیں تو اس پر پندرہ سو سے زائد شائقین نے کمنٹس کیا جن میں سے تیرہ سو پچاس کا کہنا تھا کہ خدا کیلئے شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لیں جبکہ اڑھائی سو کا کہنا تھا کہ وہ محنت کریں تو وہ دوبارہ فٹ ہو سکتے ہیں اور ان کو چاہئے کہ وہ کرکٹ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :