پاک بھارت کرکٹ میچ‘ موبائل سروس بند ہونے سے جواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، موبائل فون سروس بند ہوجانے کے باعث پاک بھارت میچ کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے کم جوا ء کھیلا گیا

جمعرات 3 جنوری 2013 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) پاک بھارت کرکٹ میچ کے روز لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موبائل سروس بند ہونے سے جواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا‘ لاکھوں کنگال ہونے اور ہزاروں امیر ہوتے ہوتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سکیورٹی خدشات کی وجہ سے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موبائل سروس بند کی گئی تھی جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ پرجواء لگانے والے جواریوں نے بکیوں سے رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جواریوں کی بہت بڑی تعداد موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے جواء نہ کھیل سکی تاہم بعض جواریوں نے پی ٹی سی ایل کے ذریعے بکیوں سے رابطہ کرکے جواء کھیلا۔

موبائل فون سروس بند ہوجانے کے باعث پاک بھارت میچ کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے کم جوا ء کھیلا گیا ۔