بٹ گرام‘گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق، 10 زخمی ، 4 اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل اسپتال ایبٹ آباد منتقل، نارضا موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، فوجی اہلکار گلگت سے راولپنڈی جارہے تھے

جمعرات 3 جنوری 2013 13:36

بٹ گرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء ) بٹ گرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، 4 اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق بٹ گرام کے علاقے نارضا موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں سوار فوجی اہلکار گلگت سے راولپنڈی جارہے تھے۔ زخمی فوجی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 4 اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :