ایم این اے بیگم نسیم اخترکوہراساں کرنیوالا حساس ادارے کاجعلی افسر ساتھی سمیت گرفتار

جمعرات 3 جنوری 2013 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء)حساس ادارے کاافسربن کر رکن قومی اسمبلی وقائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی چیئرپرسن بیگم نسیم اخترکوہراساں کرنے والے ملزم کواس کے ایک ساتھی سمیت گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی بیگم نسیم اخترکی گاڑی کو ریڈیوپاکستان کے قریب ایک شخص نے روکااورخودکوحساس ادارے کاافسر بتاتے ہوئے ان سے کارڈدکھانے کاکہاجس پربیگم نسیم اخترنے اپناتعارف کرایاتاہم ملزم نے ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی جس پرخاتون رکن نے پولیس کوفون کیاتوملزم اپنی گاڑی میں بیٹھ کرموقع پرفرارہوگیاتاہم تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزم کوڈرائیورسمیت گرفتارکرلیا۔